سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ  میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1878  ڈالر کی سطح پر آنے کے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی  منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 181100 روپے اور فی دس گرام سونے کی بڑھ کر155264روپے کی سطح پر آگئی۔

Back to top button