سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، گزشتہ چند روز میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد آج پھر ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو گیا۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسو سی ایشن نے ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونا 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ
22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی۔
