نسلہ ٹاورکے باہرمتاثرین ، بلڈرز کا احتجاج ، لاٹھی چارج
متاثرین اور بلڈرز نے کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہرشدید احتجاج کیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
احتجاج میں شامل بلڈرز نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی ، کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلڈرزاور متاثرین نے نسلہ ٹاور پرمظاہرہ کیا ، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔
پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور جھڑپیں ہوئی ، مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے اپنا مہرہ ثاقب نثار کیوں قربان کیا؟
مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ، ضلعی انتظامیہ، انسداد تجاوزات کا عملہ، رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
