سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہیں ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1863 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 1900روپے اور فی 10 گرام 1629 روپے کی کمی واقع ہوئی ، اسلام آباد، پشاور، کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108196روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1268.86روپے پر مستحکم رہی ہے ۔
