شاہ رخ کو آریان خان کیلئے باڈی گارڈ کی تلاش

بھارتی فلم نگری کے کنگ خان سٹارشاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ خبرعام ہوتے ہی شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی حفاظت کے لئے نیا باڈی گارڈڈھونڈ رہے ہیں تو شاہ رخ خان کے دفترمیں درخواستوں کے انبار لگ گئے۔

بھارت کی متعدد بڑی سیکورٹی کمپنیاں بھی آریان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل ہہیں ۔ سیلبریٹزاورنائٹ کلبس کوسیکورٹی فراہم کرنے والے تجربہ کارافراد بھی اس فہرست میں سب سے آگے ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی سیکورٹی کے لئے خاصے فکرمند ہیں اورکوئی ایسا گارڈ تلاش کررہے ہیں جوان کے اپنے گارڈ روی سنگھ جیسا بااعتماد ہو۔

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے آریان خان کوتین اکتوبرکومنشیات کیس میں گرفتارکیا ۔

Back to top button