طالبان کی داعش کیخلاف کارروائی ، جنگجوؤں سمیت 8 افراد ہلاک
افغان طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم داعش خراسان کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران داعش کے 5 جنگجو سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ، 10 کو گرفتار کرلیا گیا۔
طالبان نے قندھار کے چار اضلاع میں داعش خراسان کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ۔ طالبان نے داعش جنگجوئوں قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
قندھار میں طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی نے بتایا کہ 4 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد ایک جنگجو نے اپنے گھر میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جس میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
طالبان انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
