ایران کاامریکی حملے میں مسلح افواج کے8جوان شہید ہونےکادعویٰ

جنوبی ایران میں امریکی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دوران فوج کے 8 اہلکار  شہید ہوگئے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ اور بحریہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار بندر عباس اور بوشہر میں فوجی تنصیبات پر امریکی حملوں کے دوران ملک کا دفاع کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

بیان کے مطابق اہلکار دشمن کے میزائل حملوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

ایرانی فوج نے امریکی کارروائی کو مجرمانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہے گی اور شہید اہلکاروں کے خون کا بدلہ لینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

 

Back to top button