سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 301روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
جمعرات کوبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1708 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود ملکی سطح پر مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں کمی ہو ئی۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 153150روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 131301روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1660روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1423.18 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
