سحری سے شام 6 بجے تک کاروبارکی اجازت، ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رہیں گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے رمضان المبارک کے دوران سحری سے شام 6 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں آج سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، مارکیٹیں صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ملک بھر میں ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افطار سے رات 12 بجے تک ہوٹلوں کے باہر کھانے کی اجازت ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہےگی جب کہ سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی جب کہ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائےگا، رمضان میں رش سے بچنے کےلیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی کے مطابق کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی اور ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان المبارک کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button