سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1215 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1215 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 330 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1473 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 415 رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی موت کے بعد زندہ ہونیوالی عورت کی کہانی
بازارمیں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے رہی۔ شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن آج 170 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 758 ارب روپے ہوگئی ہے۔
