سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدرعلوی مستعفی ہو جائیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی مستعفی ہو جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے نے قانون کی حکمرانی پر مہر ثبت کر دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو مستعفی ہوجانا چاہیے، آئین پاکستان کے عوام کی مقدس امانت ہے، گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی۔ تفصیلی فیصل ےمیں سابقہ حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو واضح کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادات کو بچانے کے لئے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو اس فیصلےکے بعد مستعفی ہوجانا چاہیے، اب اس نااہل ٹولے کیلئے سیاست میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
انکا کہنا تھا سابق حکومت نے ملک کے آئین کےساتھ فراڈ کیا، اس فراڈ کی سزا آئین کے آرٹیکل 5 اور 6 میں درج ہے، میری رائےمیں اسپیکر کو پی ٹی آئی کے ارکان کی نااہلی کا ریفرنس بھیجنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو ان لوگوں کو ڈی سیٹ اور نااہل کرنا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نےکہا آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکیلئےکابینہ کو درخواست کی ہوئی ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے تیار ہوں،لانگ مارچ کےدوران شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، شیخ رشید کو بہت تلاش کیا لیکن وہ ملے نہیں۔
