سکولوں کے ٹاپ 100 کرکٹرز کو تربیت ، معاوضہ دینے کا اعلان

پی سی بی نے 11، 14 ، 16 اور 19 سالہ سکول کرکٹرز کو ماہانہ 30 ہزار روپے دینے اور تربیت دینے کا اعلان کر دیا، جبکہ طلبا کو سکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ کے مطابق اس سلسلے میں سکولوں کے ٹاپ 100 کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں،
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کرکٹ کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملک بھر میں سکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، آسٹریلویمٹی سے وکٹوں کی تیاری کر رہے ہیں‌، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانا چاہتے ہیں۔

Back to top button