ویمنز ٹی20 رینکنگ،سعدیہ اقبال ،نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرزمیں شامل ہو گئیں

آئی سی سی کی تازہ ترین ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگز میں پاکستان کی 2 اسپنرز سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے نمایاں مقام برقرار رکھا ہے تاہم قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلی گئی ہیں۔

بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال پاکستان کی سب سے بہترین رینک والی ٹی20 بولر ہیں جو 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

سعدیہ اقبال انگلینڈ کی لارن بیل کے بعد اور اپنی ہم وطن نشرہ سندھو سے آگے ہیں۔

دوسری جانب بائیں ہاتھ کی سپنر نشرہ سندھو 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہیں جس کے باعث پاکستان کی 2 بولرز دنیا کی بہترین 10 ٹی20 بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

دونوں سپنرز نے حالیہ عرصے میں پاکستان کی بولنگ لائن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی درست لائن اور لینتھ کے ذریعے دنیا کی بہترین بیٹرز کو مشکلات میں ڈالا ہے۔

ویمنز ٹی20 بولنگ رینکنگ میں بھارت کی شری چرانی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن 723 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چارلی ڈین 722 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

Back to top button