تھائی لینڈ،2ہزار سال قدیم سونے کی انگوٹھیاں دریافت

تھائی لینڈ میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے کھدائی کے دوران تقریباً دو ہزار سال قدیم دو سونے کی انگوٹھیاں انسانی ہڈیوں کے ساتھ دریافت کی ہیں، جنہیں ایک اہم تاریخی دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انگوٹھیاں گزشتہ ہفتے مغربی تھائی لینڈ کے صوبہ فیچابوری میں واقع ڈون یائی تھونگ آثارِ قدیمہ کے مقام پر جاری کھدائی کے دوران برآمد ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق ان میں سے ایک انگوٹھی پر قدیم بھارتی رسم الخط ’برہمی‘ میں عبارت کندہ ہے۔

ماہرین کے مطابق انگوٹھی پر ’پوسارکھیتاسا‘ لکھا ہوا ہے جس کا مطلب ’پشیا کے زیرِ حفاظت‘ ہے۔ پشیا کو بھارتی علمِ نجوم میں نہایت مبارک برجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری انگوٹھی سادہ سونے کی ہے اور یہ بھی اسی انسانی ڈھانچے کے ساتھ ملی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انگوٹھیوں کا مالک قدیم بھارتی ذاتی نظام کے تاجر طبقے ’ویشیا‘ سے تعلق رکھتا تھا۔

Back to top button