ہالی ووڈ اداکار جیمز فرانکو کا طالبات سے جنسی تعلقات کا اعتراف
ہالی ووڈ اداکار جیمز فرانکو نے سکول لائف کے دوران طالبات سے جنسی تعلقات کا اعتراف کرلیا، پانچ خواتین نے ماڈلنگ اور اداکاری سیکھنے کے دوران اداکار پر فحش ویڈیوز کی ریکارڈنگ کا مقدمہ دائر کیا۔
اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے اور کیس میں خواتین سے پیسوں کے عوض معاہدہ کرنے کے 10 ماہ بعد اب جیمز فرانکو نے اعتراف نے طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کر لیا۔
جیمز فرانکو نے ایک پوڈکاسٹ شو میں انکشاف کیا کہ وہ 2016 سے قبل ’سیکس ایڈکشن‘میں مبتلا تھے، شراب نوشی کے بعد وہ اس لت میں مبتلا ہوئے اور کم از کم 2 دہائیوں تک اس کا شکار رہے۔
ہالی ووڈ اداکار نے ’ماسٹر آف سیکس سین‘ اور ’نیوڈٹی ماڈلنگ‘ سکھانے کیلئے اسکول کھولا تو اس دوران طالبات سے جنسی تعلقات قائم کیے، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ رضامندی کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔
