بھارتی عدالت کے باہر دھماکے سے 2 افراد ہلاک
بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت کے باہر خوفناک دھماکے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نئی دہلی کے شمال میں لدھیانہ کے جوڈیشل کمپلیکس کے بیت الخلا کے قریب دھماکے کے بعد فوٹیج میں پولیس افسران کو زخمیوں کو عمارت سے باہر لاتے اور دیگر افراد کو احاطے سے نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے دوران وقوع پر موجود پولیس افسر نے کہا کہ عمارت میں دھماکا ہوا لیکن ہم نوعیت کی ابھی تصدیق نہیں کر سکتے، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو بعد ازاں دم توڑ گئے۔
تاہم مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے بیت الخلا کی دیواریں اور دیگر کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، ریاستی وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ حکومت ’الرٹ‘ تھی۔
