امریکی حملوں کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری

امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے۔
روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئے حملے کیے تھے، جن میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے۔
ایرانی پاسداران کا امریکی حملوں پر سخت ردعمل، تباہ کن جواب دینے کا اعلان
واضح رہے کہ ایران نے بھی امریکی حملوں کے بعد بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں 85 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
