ایرانی پاسداران کا امریکی حملوں پر سخت ردعمل، تباہ کن جواب دینے کا اعلان

 

پاسداران انقلاب نے جنوبی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا ہے اور حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی میت آخری رسومات کے لیے عراق میں موجود تھی۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت برداشت نہیں کرے گا اور امریکی حملوں کا بھرپور اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کا ایران کی مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گی۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے محفوظ راستے کا تعین صرف ایران کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے سرک، بندرعباس اور قشم میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ سمندر میں لاپتہ، سرچ آپریشن جاری

امریکی حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، نگرانی کے نظام، اینٹی شپ کروز میزائل تنصیبات، ڈرون مراکز اور پاسداران انقلاب کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button