سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے 5 قومی املاک گروی رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے 5 قومی املاک کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز جاری کرنےکی منظوری دی گئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق سکوک بانڈز جاری کرنے سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا اور اس کیلئےحکومت نے5 سرکاری املاک گروی رکھ کرسکوک بانڈز جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کےقانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس اور مکران ہائی وے اورکراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈویسٹ وہارف کو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔

Back to top button