سیف اور امریتا کی طلاق کی کہانی، بیٹی سارا کی زبانی

بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے والدین کی طلاق کے 15 برس بعد بتا دیا ہے کہ ان کے درمیان کیوں علیحدگی ہوئی تھی، سیف اور ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، اس معاملے پر اگرچہ بہت ساری قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں اور سارہ علی خان ماضی میں اس پر مبہم انداز میں بات بھی کر چکی ہیں تاہم اب انہوں نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔

سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل ان کے والدین کے مزاج بالکل نہیں ملتے تھے اور دونوں سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں تھے لہازا وہ اپنی ازدواجی زندگی سے ناخوش تھے اور ان کے درمیان علیحدگی ناگزیر ہو گئی تھی جس وجہ سے وہ الگ ہوئے۔ سارہ علی خان کے مطابق ان سمیت ان کے بھائی کی زندگی پر والدین کی طلاق کے اثرات نہیں پڑے اور وہ والدہ کے ہمراہ رہیں جبکہ والد ہمیشہ ان کے لیے فون پر دستیاب رہے اور وہ جب چاہتیں ان سے ملنے جایا کرتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تھا جس وجہ سے انہوں نے ایک اچھا فیصلہ کر کے علیحدگی اختیار کی۔انہوں نے بتایا کہ والدین کی طلاق پر نہ صرف وہ دونوں بلکہ ان کے بچے یعنی سارہ اور ان کا بھائی بھی بہت خوش تھے اور ان کی زندگی سکون سے گزری تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن وجوہات کی وجہ سے ان میں اختلافات ہوئے؟

اداکارہ نے اپنی سوتیلی والدہ اداکارہ کرینہ کپور اور سوتیلے بھائیوں تیمور اور جے علی خان سے تعلقات پر بھی بتایا کہ وہ ان سے ملنے جایا کرتی ہیں اور اہم مواقع پر ان کے گھر ہی ہوتی ہیں۔ سارہ علی خان چھوٹے خان کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں جو چند سال سے بالی وڈ میں کام کر رہی ہیں اور اب اپنا الگ مقام بنا چکی ہیں، رنویر سنگھ اور ورن دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں ۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ ماضی کی مقبول اداکارہ ہیں اور وہ شوہر سیف علی خان سے عمر میں 13 سال تک بڑی تھیں ، سیف اور امریتا کی عمر میں فرق کو بھی طلاق کا ایک سبب قرار دیا گیا ، دونوں نے 1991 میں شادی کی ۔طلاق کے 8 سال بعد سیف علی خان نے خود سے 10 سال کم عمر کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی جن سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان اور 2020 میں جے علی خان ہوا۔سیف علی خان کو کرینہ کپور سے دو بیٹے اور امریتا سنگھ سے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت بیٹی سارہ علی خان ہیں۔

یاد رہے کہ نوے کی دہائی میں اپنی بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی امریتا سنگھ نے فلم بیتاب سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔امریتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔ اس دور میں بالی ووڈ کا ہر سرکردہ اداکار، ہدایت کار امریتا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا تاہم امریتا کی جوڑی سب سے زیادہ سنی دیول کے ساتھ۔ پسند کی گئی۔

سنی دیول، روی شاستری اور ونود کھنہ سے امریتا کے افئیر کے چرچے بھی خوب رہے لیکن اس پنجابی لڑکی کو پسند آئے بالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان۔ دونوں نے عمر میں 12 سال کا فرق ہونے کے باوجود شادی کا فیصلہ کیا لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک نہ چل سکی۔ شادی کے کچھ سالوں بعد دونوں کی طلاق ہو گئی ، سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امریتا پر گالیاں دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات بھی لگائے تھے۔

Back to top button