سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کےلیے نااہل قرار دےدیا۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔ رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی کے سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جب کہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کےلیے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کےخضر زیدی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔
