سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

انسداد دہشتگردی ادارے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم ، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے، آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Back to top button