انگلش کمپنی نے بابراعظم کیلئے خصوصی بیٹ تیار کر لیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کی معروف بیٹ ساز کمپنی گرے نیکولس سے اپنے لیے خصوصی بیٹ تیار کروایا ہے، انگلش برانڈ کی جانب سے اس بیٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہے۔گرے نکولس نامی معروف برانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر گزشتہ روز ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم کے لیے تیار ہونے والے شاندار بلے کو دکھایا گیا۔

ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا کہ ‘بابر کے لیے تیار کردہ یہ نیا بلا دیوانہ کر دینے والا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بہت جلد اس بیٹ کے ساتھ گراؤنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔گرے نکولس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پہلی پوسٹ ہی پاکستانی بیٹرز شان مسعود، رضوان اور بابر کی بلا اٹھائے ہوئے لی گئی تصویر ہے۔

یہ پوسٹ برانڈ کے انسٹاگرام پر اکتوبر کے آغاز پر کی گئی تھی،۔ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ کین ولیمسن اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

Back to top button