شادی کی سالگرہ پر شاہد آفریدی کا اہلیہ کے لیے پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے انہیں خصوصی پیغام دیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ کے ہمراہ 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ آج بھی وہ اپنی شادی کی سالگرہ بھول چکے تھے مگر ان کی اس غلطی کو ان کی اہلیہ نے معاف کردیا۔ باتوں کو بھولنے پر معاف کرنا ان کی اہلیہ کی بہترین خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1318635524605857798

ساتھ ہی ان کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کی اور اپنے شوہر کی ٹوئٹ کو شیئر بھی کیا. شاہد آفریدی کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں ہر بار اور وقت گزرنے کے بعد شاہد آفریدی کو باتیں اور چیزیں یاد دلانی پڑتی ہیں، میں اس بات پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی جیسا پیار کرنے والا شخص شوہر، دوست اور ہمراز کے طور پر ملا۔
شاہد آفریدی کی جانب سے شادی کی بیسویں سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے اور انہیں مبارک باد دیے جانے پر کئی کرکٹرز نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااور ساتھ ہی ساتھ دیگر شخصیات نے بھی شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی کچھ افراد نے سابق کپتان کو کافی عرصے بعد بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شکر ہے، انہیں بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کا خیال آگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button