شاہ رخ کی خلائی فلم میں بطور مہمان اداکار اینٹری


چار سال بعد بڑی سکرین پر ‘راکٹری’ Rocketry نامی خلاےی فلم میں جلوہ گر ہونے پر بالی ووڈ کنگ کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے ہیں، شاہ رخ نے فلم ’’ راکٹری، دی نامبی افیکٹ‘‘ Rocketry, the nimb effect میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری کی ہے۔ مدھاون کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم راکٹری، دی نامبی افیکٹ‘ میں مداحوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔
سٹار اداکار آخری بار 2018 میں فلم ’’زیرو‘‘ میں دکھائی دیئے تھے جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بھی کام کیا تھا، اس فلم میں شاہ رخ خان کی شمولیت کی اطلاع سامنے آتے ہی سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار ہونا شروع ہوا۔ ایک صارف نے لکھا صرف چند سیکنڈ کے رول میں ہی شاہ رخ خان نے ہمیں یاد دلا دیا کہ کنگ خان کے اندر کا فنکار ابھی زندہ ہے، ایک اور ٹوئٹر صارف نے کچھ یوں خیالات کا اظہار کیا کہ ان کا نظر آنا اہم ہے، کم یا زیادہ سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
کچھ ایسی ہی بات ایک اورٹویٹ میں کی گئی اور کہا گیا کہ شاہ رخ کی موجودگی چیزوں کو سو گنا بہتر بنا سکتی ہے، ان کو پھر سے بڑی سکرین پر دیکھ کر خوشی ہوئی، دورانیے سے فرق نہیں پڑتا، ایک اور صارف کا کہنا تھا ’کچھ بھی کر لیں شاہ رخ خان کا دس منٹ کا کردار کئی لوگوں کے پورے کیریئر41ویں پر بھاری ہے۔ ان الفاظ میں بھی تبصرہ کیا گیا کہ چھوٹا کردار، بڑی کارکردگی، شاہ رخ خان آپ کو چھوٹے سے کردار سے بھی جذباتی بنانا جانتے ہیں، ان کا جادو چل کر رہتا ہے، ایک ٹوئٹر نے تو ایک ایک لمحہ گنوا دیا جب سے شاہ رخ نے اداکار کو بڑی سکرین پر نہیں دیکھا تھا۔ اس نے لکھا کہ میں 42 ماہ، 184 ہفتے، 1288 دنوں، 30898 گھنٹوں، 1853901 منٹوں اور 111234082 سکینڈ بعد شاہ رخ خان کو دیکھ رہا ہوں، مدھاون سر، شکریہ۔
فلم کے ہدایت کار مدھاون نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان اور نور سوریا نے فلم میں کرداروں کے لیے کسی قسم کی کوئی رقم وصول نہیں کی حتٰی کہ فلمی سٹارز نے استعمال ہونے والے کپڑوں اور آنے جانے کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کیے، سوریا اپنی ٹیم کے ساتھ اپنے خرچے پر خود ممبئی پہنچے تھے، خیال رہے راکٹری فلم انڈین سائنس دان اور ایرو سپیس انجینئر نامبی نارائن کی زندگی پر بنائی گئی ہے جن پر جاسوسی کا الزام لگا تھا لیکن بعد ازاں بری کر دیا گیا تھا۔

Back to top button