شاہ رخ خان کوئٹہ، ٹیلر سوئفٹ لاہور کیسے پہنچ گئیں؟

مصنوعی ذہانت سے تیار کی جانے والی کنگ خان اور ٹیلر سوئفٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا مداحوں کو حیران کر دیا، اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصاویر میں کنگ خان کو کوئٹہ اور ٹیلر سوئفٹ کو لاہور میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی کے فنکار نے دنیا کے مشہور فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی تصاویر کو اے آئی کی بدولت پاکستانی لباس کے ساتھ پاکستانی ماحول میں پیش کیا ہے، ان تصاویر کو غیرمعمولی طورپر سراہا گیا ہے۔
ان تصاویر میں سیلینا گومیز روایتی شلوار قمیض میں دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری جانب شاہ رخ شوخ رنگت کا سوٹ پہنے کوئٹہ کی سنگلاخ پہاڑیوں کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔
مشین لرننگ اور مصور کی اپنی فراست کے تحت اب شاندار فن پارے منظرِ عام پر آ رہے ہیں جن میں تازہ اضافہ صبور اکرم کا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت کی بدولت بہت ہی دلچسپ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں، ان کی تصاویر پر پاکستان کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بھی خبریں لگائی ہیں اور اس کام کو سراہا ہے۔
ایڈوبی فوٹو شاپ، مڈ جرنی اور پروکری ایٹ نامی سافٹ ویئر کی مدد سے صبور نے شاہ رخ خان، بابراعظم، ماہرہ خان، ویرات کوہلی، کِم کرڈاشیئن، ٹیلرسوئفٹ، کرسٹیانو رونالڈو، سیلینا گومیز اور میسی وغیرہ کی تصاویر بنائی ہیں۔
کئی فنکار پاکستانی روایتی لباس میں پاکستانی ماحول میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ خواتین پھولدار شلوار قمیض، دوپٹے اور روایتی لباس میں نمایاں ہیں تاہم شاہ رخ خان کو دیکھ کر آئرن مین کی یاد آتی ہے۔
