مرد بھی چھپ کر تھیٹر دیکھنے پر مجبور کیوں ہوگئے؟

سینئر اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے تو صرف خواتین ہی چھپ کر تھیٹر دیکھنے کے لیے آیا کرتی تھیں لیکن آج کل مردوں کو بھی چھپ کر ہی تھیٹر دیکھنا پڑتا ہے، کیونکہ جس طرح کا کام ہو رہا ہے، کوئی بھی شخص اکیلے بیٹھ کر تھیٹر نہیں دیکھ سکتا۔
پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار اور ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے طویل عرصے تک ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور آج بھی وہ اسی شعبے سے منسلک ہیں، وسیم عباس مشہور گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کے بیٹے ہیں، انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن اداکار لاہور میں کیا۔
وسیم عباس کے حالیہ مشہور ڈراموں میں ’میرے ہمسفر‘، ’پریم گلی‘، ’آنگن‘، ’خدا اور محبت‘ میں کام کرچکے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اے پلس کے پروگرام چاکلیٹ ٹائمز میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ڈراموں، کرئیر اور تھیٹر کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے تھیٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے 26 سال پہلے تھیٹرز میں فیملی اور خواتین آکر دیکھتی ہیں لیکن آج کے تھیٹر میں خواتین تو دور کی بات مرد بھی چھپ کر آکر دیکھتے ہیں، آج اگر بہتر تھیٹر ہو رہا ہوتا تو میں ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے بجائے تھیٹر کر رہا ہوتا، میں نے 26 سال تھیٹر کیا ہے، مجھے اسٹیج پر ناظرین کے سامنے اداکاری کرنا بہت پسند تھا۔
وسیم عباس نے کہا کہ آج بہت سے جونئیر فنکار تھیٹر کر رہے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ پلے فیملی کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے یا کچھ پلے صرف دوستوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، مجھے افسوس اس بات ہے کہ آج جو فنکار تھیڑ کر رہے ہیں، اس طرح کوئی بھی شخص اکیلے بیٹھ کر بھی نہیں دیکھ سکتا، اگر چاہیں تو تھیٹر میں چیک اینڈ بیلنس رکھنا بہت آسان ہے، مجھے سب سے زیادہ اگر کسی کی بربادی کا افسوس ہے تو وہ تھیٹر ہے لیکن ہماری فلمی صنعت نے کافی ترقی کی ہے۔
اداکار نے کہا کہ ایک روز میں نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ ڈرامے کی ریکارڈنگ ختم ہو گئی ہے، جلد آن ایئر ہونے والا ہے، بس دعا کرو کہ جب بھی یہ ڈراما نشر ہو تو لوڈ شیڈنگ ہو جائے، یہ دیکھنے کے قابل نہیں، بہت بکواس پلے ہے، لیکن جب یہ ڈراما نشر ہوا تو اس ڈرامے نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
اداکارہ نادیہ افگن کا یمنیٰ زیدی کو اوور ریٹڈ اداکارہ کہنے پر وسیم عباس نے کہا کہ یہ نادیہ افگن کی ذاتی رائے تھی، کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے، تنقید کو انفرادی نقطہ نظر سے دیکھنا چاہئے، تاہم میرے نزدیگ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ ہیں، بہت لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنا کام بہت زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کرتی ہیں۔
وسیم عباس نے اپنے بیٹے علی عباس کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر میں انہیں کوئی سپورٹ یا ان کی کسی پروڈیوسر سے سفارش نہیں کروائی، ان کے بیٹے علی عباس میں قابلیت اور لگن ہونے کے باوجود وہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انڈر ریٹڈ (کم شہرت) اداکار ہیں، یہ میری ذاتی رائے ہے تاہم نادیہ افگن نے جو بولا وہ قیامت خیز والی
الیکشن میں عمران’ مائنس‘ اور نواز شریف’ پلس‘ کیسے ہونگے؟
بات نہیں ہے، وہ ان کی اپنی ذاتی رائے تھی۔
