اداکارہ کیارا کو شادی کی ویڈیو شیئر کرنے پر بحث کیوں کرنا پڑی؟

بالی ووڈ سٹار کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو شادی کی ویڈیو شیئر کرنے کیلئے شوہر سدھارت ملہوترا سے لمبی بحث کرنا پڑی تھی، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ہماری نجی تقریب نجی ہی رہے۔
کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کیارا سدھارتھ کی شادی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خاصا پسند کیا گیا تھا جس پر اب اداکارہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ ان کے شوہر سدھارتھ نہیں چاہتے تھے ہم شادی کی تقریب سے منسلک کسی بھی قسم کی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کیارا نے بتایا کہ شادی کی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس کیلئے انہوں نے سدھارتھ سے بہت لمبی بحث کی کیونکہ سدھارتھ بہت پرائیوٹ شخص ہے اور ہر چیز کو پرائیوٹ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ مجھے آرام کرنے اور مزے کرنے کا کہتے ہیں لیکن یہ اور بھی زیادہ اچھا ہوجاتا ہے جب آپ کا شوہر بھی ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہو کیونکہ گھر میں دلچسپ بات چیت ہوتی ہے اور ہم کام پر بہت پرجوش انداز میں گفتگو کرتے ہیں، سدھارتھ بولتے ہیں ٹھہرو

’’اب والدین بچوں کے ٹک ٹاک اکائونٹس کنٹرول کر سکیں گے‘‘

نہیں جو بھی کرنا چاہتے ہو وہ کرو۔

Back to top button