شریف برادران کیخلاف نئے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف نئے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔
یہ فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف، سرتاج عزیز اور رانا اقبال کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کے خلاف انکوائری شروع کرنے جبکہ انوائرمنٹ مینجمنٹ کمپنی اور پنجاب انڈسٹریل کمپنی کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ نیب کی جانب سے عدم شواہد کی بنا پر شہباز شریف، احد چیمہ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران کیخلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کوشاں ہے، نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ احتساب سب کی پالیسی کے تحت 466ارب بلواسطہ اور بلاواسطہ ری کور کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے. انھوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہادی ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا.
WhatsApp Image 2020 07 14 at 6.05.20 PM
دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس بارے میں ہدایت کر دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات پر عمدارآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گے اور 16،16A اور 17,17A ایون فیلڈ میں اشتہار لگائیں گے۔ ن لیگ کے ورکروں نے جاتی امرا میں لگایا جانیوالا عدالتی اشتہار پھاڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button