شمالی وزیرستان،پولیو ٹیم پر فائرنگ ، اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
