شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ابھیشیک بچن کی سرجری

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن جو شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا ہاتھ شدید زخمی ہونے کے باعث سرجری ہوئی ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے اور اس کے بعد سرجری کا احوال سوشل میڈیا سائٹس پر کی گئی پوسٹس کے ذریعے شیئر کیا۔

اداکار نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں بازو کے گرد سِلنگ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘ گزشتہ ہفتے میری نئی فلم کے سیٹ پر چنائی میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میرا دایاں ہاتھ فریکچر ہوگیا’۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ ‘ہاتھ کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑی چنانچہ فوری ممبئی واپس آنا پڑا’۔

بشکریہ: ڈان نیوز

Back to top button