شوٹنگ کے دوران نیند کے مزے لینے والے فنکار

شوبز سے جڑے لوگ بھی عام لوگوں کی طرح کے نارمل لوگ ہوتے ہیں جو کہ ڈراموں کی تیاری میں دن رات ان تھک کام کرتے ہیں- ڈرامے کی ایک قسط کی تیاری میں ان کی بے سکونی اور بےآرامی کے کتنے دن رات شامل ہوتے ہیں اس کا اندازہ ہم اپنے آرام دہ ٹی وی لاؤنچ میں ڈرامہ دیکھتے ہوئے نہیں لگا سکتے- بے آرامی کے اس وقت میں اگر چند لمحات کے لیے آرام کرنے کا موقع مل جائے تو یہ اداکار آرام دہ بستر کا انتظار کیے بغیر جس جگہ اور جس حالت میں بھی ہوں تھوڑی دیر نیند کر کے اگلے شاٹ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
مائرہ خان نے کچھ عرصہ قبل اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئير کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈرامہ صدقے تمھارے کی شوٹنگ کے دوران ان کی تھکن اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ میک اپ کے دوران ہی ان کی آنکھ لگ گئی اور انہوں نے سوتی حالت میں ہی میک اپ کروایا تھا جسکے بعد وہ دوبارہ سے اگلے شاٹ کے لیے تیار ہوگئی تھیں- اس کے علاوہ مائرہ خان کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر جو کہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں ل، نے فلم سپر اسٹار کی پرموشن کے دوران کی ایک ویڈیو شئير کی جس میں مائرہ خان اس حد تک تھک گئیں کہ وہ ایک کاوچ پر لیٹ کر ہی سو گئیں اور ان کے دوست نے ان لمحات کو ایک ویڈيو کی صورت میں قید کر کے اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے شئير کر دیا-
اسی طرح مہوش حیات اور ندیم بیگ نے ڈرامہ دل لگی میں پہلی بار ایک ساتھ کام کیا یہ- ان دونوں پر بھی تھکن طاری ہوئی تو بیٹھے بیٹھے اپنی کرسیوں پر ہی سو گے۔
ان دونوں کی یہ تصویر ہمایوں سعید نے اس وقت لی جب یہ لوگ شوٹنگ کے لیے حیدرآباد میں مصروف تھے- مہوش حیات کا یہ کہنا تھا کہ دن رات کام اور سرد موسم نے ان کو بری طرح تھکا دیا تھا- مگر وقت پر کام ختم کرنے کے چکر میں ان کو آرام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا اس وجہ سے انہوں نے سین کے درمیان مہلت کو غنیمت جانا اور سو گئے-
سجل علی کا شمار ان محنتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے کام کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ بھی ہے- انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر شئير کی جس میں بہت ہی بھاری لباس میں فل میک اپ کے ساتھ سجل علی گہری نیند کے مزے لوٹ رہی ہیں- اس تصویر کے کیپشن میں سجل علی کا کہنا تھا کہ آخر کار کام مکمل ہوا اب میں اپنی نیند پوری کر سکتی ہوں-
میرے پاس تم ہو کہ ہانیہ ٹیچر حرا مانی نے گزشتہ ماہ اپنے آنے والے ڈرامے کے سیٹ سے یہ تصویر شئير کی جس میں وہ بیٹھے بیٹھے سو رہی تھیں- اور اس تصویر کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے سین سے قبل ایک اچھی نیند کی بہت ضرورت ہوتی ہے- اس بات کا اظہار حرا نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کیا کہ ان کو سونے کے لیے کسی خاص جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے وہ کبھی بھی کہیں بھی اپنی نیند پوری کر کے تروتازہ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور درحقییقت یہی ان کی کامیابی کا بھی راز ہے-
سیٹ پر کام کے دوران سوتے ہوئے پکڑی گئی۔ یہ کیپشن اداکارہ نور خان نے سوشل میڈيا پر اپنی اس تصویر کو شئير کرتے ہوئے لگایا- جس میں وہ ایک کاؤچ پر بے فکری سے سو رہی ہیں اور ان کے کسی ساتھی اداکاری نے ان کی تصویر لے لی ہے-
ماورہ حسین نے نامعلوم افراد 2 کے حوالے سے کیپ ٹاون میں شوٹنگ کے دوران اپنی ایسی بہت ساری تصاویر شئیر کیں جن میں وہ سوئی ہوئی آنکھوں اور چہرے کے ساتھ بائیس بائيس گھنٹوں تک شوٹنگ میں مصروف رہیں مگر ان کو اس بات کی خوشی تھی کہ اتنی محنت کے سبب ان کا کام تو جلدی مکمل ہوا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button