شوکت ترین کے سینیٹر بننے میں بڑی رکاوٹ دور

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے سینیٹر بننے میں حائل ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی ہے ، شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو خیبر پی کے سے سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ، شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو اے این پی کے شوکت امیر زادہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر مدثر امیر نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر ووٹر لسٹ منجمد ہو جاتی ہے ، الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت ترین کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے ٹریبونل کو بتایا کہ سینیٹ کے لیے الیکشن کمیشن کا سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسئلہ کشمیر کے بعد افغانستان پر بھی ناکام ہو گیا
ٹریبونل کے جج جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شوکت ترین کی اہلیت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

Back to top button