شوکت صدیقی کا کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط

سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپنے کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی جانب سےچیف جسٹس پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ میرے کیس کی سماعت جلد مقرر کی جائے۔ شوکت عزیز صدیقی نے خط میں کہا کہ میرے کیس کی سماعت جلد اور روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، 28 جنوری کو5 رکنی بینچ نے فروری میں سماعت کا حکم دیا تھا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ اب تک کیس سماعت کےلیے مقرر نہیں کیا گیا، درخواست کو 30 جون 2021 ء تک زیر التوا رکھا جا رہا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 30 جون 2021 ء تک میری ریٹائرمنٹ پر درخواست غیر موثر ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button