شکارپورکی عدالت نےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شکارپورکی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسپیشل کورٹ شکارپور کے جج نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکردی اور انہیں26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریرکا مقدمہ درج ہے۔
