شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اہم ملاقات کی
مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی۔این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر،این اے 257 اور پی بی 22 سے جیتنے والے جام کمال ، نواب چنگیز خان مری ،میاں خان مندرانی، پی بی 4 سے سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی ،پی بی 14 سے محمد خان لہڑی ، پی بی 15 سے میر سلیم احمد کھوسہ ، پی بی 3 سے میر شعیب نوشیروانی،پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو ، پی بی 41 سے ولی محمد، پی بی 51 سے کیپٹن (ر) عبدالخالق، پی بی 27 سے برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے۔پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے۔سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔
بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،بلوچستان سے راہنماؤں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔
