شہباز شریف لندن یا پھر جیل جائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں گے یا پھر جیل۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022 تک پنجاب کے تمام ڈویژن کو صحت کارڈ فراہم کیا جائیگا، بدقسمتی سے صرف سندھ اس منصوبے کا حصہ نہیں بنا،
فواد چودھری نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کروں گا کہ آپ سندھ کے شہریوں کو بھی صحت کارڈ کے منصوبے سے استفادہ کرنے دیں، فنانس بل میں کی جانے والی ترامیم کا اہم مقصد پاکستان میں ٹیکس کلچر پیدا کرنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر خزانہ شوکت ترین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انٹرٹینمنٹ اور فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے ذبردست اقدامات کیے گئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ جب خواجہ آصف پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع تھے تو وہ اقامے پر ایک دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لے رہے تھے۔

Back to top button