شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں

 پنجاب حکومت کے ترجمان فیض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کو یہ اچھی طرح جان لینا چاہئے ۔

 کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے اور شہباز شریف کے ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کام پک چکے ہیں۔ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول بھٹو زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے، 40 سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو ایک اور موقع کا انتظار انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے، عوام باشعور ہو چکی، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے، اب مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اور (ن) لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تین سال کامیابی و کامرانی سے مکمل کیے ہیں، اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھپکیوں سے حکومت کو کئی خطرہ نہیں۔

Back to top button