شہباز شریف کخلاف جعلی اکائونٹس کیس، نجی بنک کے نائب صدر گرفتار

ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس میں نجی بنک کے نائب صدر کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ایف آئی اے لاہور نے شہباز شریف فیملی کے جعلی بینک اکاؤنٹس میں بینکرز اور گواہان پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عاصم سوری کے ساتھ رابطوں کے انکشاف پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاہور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اظہر محمود ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنگ سرکل کے ہیڈ رہ چکے ہیں۔
