شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گرکر زخمی ہو گے
شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے گرکر زخمی ہو گے
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف گرنے کے باعث ایک مرتبہ پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کردیں ہیں۔
اس سے قبل نومبر 2020 میں جب شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تب بھی انہیں کمر کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کینسر کے مریض بھی ہیں اور اپنے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔
رواں برس فروری میں طبیعت نا ساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دیگر طبی ٹیسٹ کے علاوہ پی اے ٹی اسکین بھی کیا گیا تھا اور پھر انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
