شہدادپور،12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق،4ملزم گرفتار

سانگھڑ کے علاقے شہدادپور میں میڈیکل رپورٹ میں  12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی  تصدیق کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہدادپور کے قریب گاؤں مَلدَسی میں 4 ملزمان لڑکی کو زبردستی اٹھا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر متاثرہ لڑکی کا شہدادپور کے سرکاری اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغوا اور  زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Back to top button