شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر ‘بلاک’ کرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ میں سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا کہ جب انہیں فلم کی پیشکش کے لیے سلمان خان کی کال موصول ہوئی تو انہوں نے نمبر ہی بلاک کردیا تھا۔

حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور شہناز گل سمیت دیگر اداکار کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے۔

دوران انٹرویو شہناز نے بتایا کہ ‘میں اُس وقت امرتسر گوردوارے میں تھی جب مجھے کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی اور میری عادت ہے کہ میں ایسے نمبرز کو بلاک کردیتی ہوں، میں نے اس وقت بھی یہ ہی کیا’۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا ‘اس کے کچھ دیر بعد مجھے میسج آیا کہ سلمان سر مجھے فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تصدیق کے لیے میں نے نمبر ایک ایپ پر ڈالا تو معلوم ہوا کہ وہ اصل میں سلمان خان کا ہی نمبر تھا’۔

شہناز نے کہا ‘میں نے فوراً ہی نمبر ان بلاک کیا اور انہیں کال کی، اسی وقت سلمان خان نے مجھے فلم کی پیشکش کی، اور اس طرح میں کسی کا بھائی کسی کی جان کا حصہ بنی’۔

Back to top button