صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے،انسٹاکانیافیچرآگیا

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔میٹا کی ذیلی ایپ میں اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی ثالث فریق ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس اپ ڈیٹ سے قبل صارف ریلز کو بعد میں دیکھنے کے لیے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے۔
