صدر علوی کے بیٹے سمیت پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں کے کاغذات منظور

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عالمگیر خان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماؤں صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم کے کاغذات نامزدگی منظوری کے ٹربیونل فیصلے کو حلقے کے ووٹر محمد دوست نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Back to top button