صنم جاوید کا مریم نواز کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاہور میں مریم نواز کے مقابل الیکشن لڑیں گی۔ اس بات کا انکشاف ان کے والد کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خاتون کارکن کے والد نے کہا کہ صنم جاوید لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

Back to top button