ووٹ ڈالنے کی ویڈیووائرل کرنے پرثمربلورکو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس مل گیا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 31 پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ثمر ہارون بلور نے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، انہیں سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، یہ عمل سیکریسی آف بیلٹ سیکشن 178 کی صریحا! خلاف ورزی ہے، ثمر بلور کو کل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر اپنی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔
اے این پی رہنما ثمر بلورمیری ویڈیو ورکر نے بنائی اور میں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی،پتا نہیں تھا کہ ویڈیو بنانا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ہے، الیکشن رولز کا پتہ چلا تو ویڈیو ڈیلیٹ کر دی.
