پریانکا کا ملالہ یوسفزئی کے حسن منہاج کو ان فالو کرنے پراظہارمسرت

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوبیل انعام یافتہ پاکستان سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حسن منہاج کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے۔

پریانکا نے حسن منہاج پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ معمولی چیزوں کو مزاح پر ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کامیڈین حسن منہاج نے رواں ماہ کے آغاز پر انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں ملالہ یوسف زئی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں حسن منہاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں اُنہیں فالو نہیں کرتا۔

امریکی کامیدین حسن منہاج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے اُنہیں انسٹا گرام پر اَن فالو کر دیا۔

اب حسن منہاج نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’ملالہ کلیپس بیک‘ کے عنوان سے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو میں نے مذاق میں یہ کہا تھا کہ ملالہ مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا جس کے بعد جواباً ملالہ نے آن لائن ایک پول کروانے کے بعد مجھے اَن فالو کر دیا۔

حسن منہاج نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ملالہ میں معذرت چاہتا ہوں مجھے دوبارہ فالو کر لیں، اگرچہ مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ کو فالو کروں گا یا نہیں، میں اتنا بھی اہم نہیں ہوں۔

Back to top button