پرنیتی چوپڑا نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

بھارتی اداکاراہ پرنیتی چوپڑا کا کہنا نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی پہلی ایکشن فلم کوڈ نام ترنگا میں بطور ایجنٹ انکے کردار کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ پرینیتی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایکشن فلم کرنا چاہتی تھیں اس لیے اپنے کام کی تعریف پر بہت خوش ہیں، انہوں نے دل و جان سے ایک ایسے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو قوم کو بچانے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیتا ہے، یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، اس کردار نے انہیں موقع فراہم کیا ہے جس سے وہ ایکشن سے بھوپور کردار کو ناظرین کے سامنے پیش کرسکیں گی۔

پرنیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ لوگوں سے ملنے والی تعریفوں نے میرے اس یقین کو بحال کیا ہے کہ میں صحیح راستے پر ہوں اور میں مختلف قسم کے کردار کرتی رہوں گی، ایک اداکار کے لیے سب سے بڑا انعام یہی ہے کہ ناظرین اس کے کام کو پسند کریں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہی ہوں۔

Back to top button