ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایک دن باقی رہ گیا، لیکن ایم کیو ایم تاحال فیصلہ کر سکی کہ ووٹ کسے دینا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، دیکھیں گے کہ وزیراعظم کس کا نام سامنے لاتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن کےلیے قومی اسمبلی میں حکومت کو جو دھچکا پہنچا ہے اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے ہی میں بقا ہے، یہ حجت تمام کرنے کے دن ہیں، ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں۔
