زرداری ، شریف ڈالر کو سجدے کرتے ،ان کا خدا واشنگٹن ہے

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے زرداری اور شریف ڈالر کو سجدے کرتے ہیں ان کا خدا واشنگٹن ہے، یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہمیں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

پنجاب میں 17 جولائی کو 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی پی185 دھرم پورہ میں جلسے عام سے خطاب کر تے ہوئے انکاکہنا تھا دھرم پورہ میں پہلی بار آیا ہوں، میں نے26سال چند لوگوں کے ساتھ سیاست شروع کی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ان لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، نوجوانوں یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے،یہ کوئی اقتدار کی نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں،نوجوان یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے۔ یہ لوگ30سال سے ملک پر ڈاکے مار رہے ہیں، ہم نے ان غداروں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا اڑھائی سال سے کوشش کرتا رہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں، ہم نے ای وی ایم بنائی، الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے، یہ آئے تو ای وی ایم کا خاتمہ کیا، الیکشن کی شفافیت کے راستے بند کر دیئے، ای وی ایم مشین استعمال سے دھاندلی ختم ہو سکتی ہے، بھارت اور ایران میں ای وی ایم مشین استعمال ہو رہی ہے، آپ نے آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے ہار نہیں ماننی، اس الیکشن میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا جہاد ہے، کوئی طاقت اس تبدیلی کو روک نہیں سکتی، یہ لوٹے پیسے کے پجاری ہیں ان کو ہم نے شکست دینی ہے۔یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ مل کر شکست دینے کی کوشش کریں گے، عبد القادر میرے ساتھ تھا جب 1988ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا، وہ واحد دورہ تھا بھارت کے اپنے امپائر ہوتے ہوئے پھینٹا لگا کرآئے تھے، وہ وقت پھر آ گیا ہے امپائرز کے ساتھ ہم نے ان کو پھینٹا لگانا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے الیکشن میں ان لوٹوں اور حمزہ ککڑی کو شکست دینی ہے، آپ لوگوں نے گراؤنڈ میں اپنی پوری کوشش کرنی ہے اور ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے، ہم نے اللہ سے کامیابی کی دعا کرنی ہے، آپ لوگوں نے ایک ایک گھر جانا ہے اور بتانا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔

عمران خان نےکہا یہ امریکا میں بیٹھ کر کچھ بھی کریں، امیریکا تمہارے سے بڑی سپر پاور اوپر ہے، امریکا! ہم آزاد قوم ہیں اوکر اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، شریف برادران اور زرداریوں کا قبلہ واشنگٹن ہے، ان کا پیسہ ان ممالک کے بینکوں میں پڑا ہے اس لیے ڈرتے ہیں، یہ لوگ روس سے سستا تیل خریدنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا بھارت روس سے تیل خرید کر اپنی عوام کو کم قیمت پر تیل فروخت کر رہا ہے، یہاں امریکا کے خوف سے تیل کی قیمتیں آسمانوں پر ہے، لوگ روز مہنگائی کے دلدل میں دھنس رہے ہیں یہ لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں کہیں امریکا ناراض نہ ہو جائے، زرداری اور شریف ڈالر کو سجدے کرتے ہیں ان کا خدا واشنگٹن ہے۔

عمران خان نے کہا17 جولائی کو 20 ضمنی انتخاب ہیں انشاء اللہ تمام نشستیں جیتیں گے، کئی سستے لوٹے اور کئی مہنگے ہیں، سیاستدان ووٹ لیکر ضمیر بیچ دیتا ہے ،تو قوم پر لازم ہے لوٹوں کو شکست دیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا، اس خواب میں یہ لوٹے، امریکی غلام، چیری بلاسم بوٹ پالش آ گئے، ہم نے ان پیسوں کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔

دریں اثنا پی پی 140شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ضمنی الیکشن جیتنے کےلیےلوٹوں پر نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں،الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہے،االیکشن کمیشن حمزہ کے ساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے،17 تاریخ کو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا،میں اکیلا نکلا تھا آپ میرے ساتھ ملتے گئے قافلہ بنتا گیا اور آج پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت بن گئی ہے مجمع دیکھ کر مجھے امید ہے اگر ٹیم بن کر میدان میں اتریں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں جیت ہماری ہی ہوگی ،لوٹوں پر بہت پیسے خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن کوئی لوٹا ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

انہوں نےکہا الیکشن کمیشن حمزہ کے ساتھ ملکر لوٹوں کو الیکشن جتوانے کی جستجو میں لگا ہوا ہے، حمزہ شہباز کو للکارتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلو تم اور تمہارے لوٹے الیکشن کبھی نہیں جیت سکتے ،کسی بھی رنگ کا لوٹا پی ٹی آئی کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا چین نے 35 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نکال دیا ۔ یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کررہے ہیں، انہیں کسی بھی طرح چوری کا پیسہ چاہیے، ان کے پیسے مغربی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں، لندن میں بڑے محلات ہیں، پیسے کی خاطر یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کہتا تھاعمران خان روس نہ جائے اورآج مفتاح اسمائیل کہتا ہے کہ روس ہمیں آکر بتائے کہ سستا تیل دے رہے ہیں ،بے شرم آدمی تیل کی ضرورت تمہیں ہے روس کو نہیں ، میں امریکہ اور بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہوں لیکن برابری کی سطح پر کسی قسم کی غلامی منظور نہیں، کشمیریوں کی قربانی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کی جاسکتا،بھارت میں جتنی عزت مجھے ملی ہے شاید ہی کسی پاکستانی کو ملی ہو۔

انکا کہنا تھا مغربی بینکوں اورآف شور کمپنیوں میں ان کے پیسے پڑے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے ہمارے ملک میں ڈرون حملے ہوئے، ان کی ایک بار بھی جرات نہیں ہوئی کہ امریکا کو ڈرون حملوں سے منع کریں، یہ کبھی اپنے مفادات کیلئے ملک کی خاطر کھڑے نہیں ہوں گے، ان چوروں کی وجہ سے پاکستان ایک عظیم اور خوددار ملک نہیں بن سکا۔

انہوں نے زیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ میں کوئی ضمانت پر ہو تو اس کو کوئی اپنا چپڑاسی بھی نہیں رکھتا اور یہاں پر یہ چور ڈاکو ہم پر مسلط کردیا گیا،ڈر ہے وہ ملک کا براحال کردیں۔

انہوں نے کہا میں اپنے ملک کے انصاف کے اداروں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو مرضی ظلم اور ہراساں کریں، صحافیوں اور ہماری سوشل میڈیا کے کارکنوں کو ڈرا رہے ہیں اور کارکنوں پر ایف آئی آرز درج کروائی جا رہی ہیں اور میرے خلاف 15 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو آپ نے جو تشدد کروایا اور جن پولیس والوں نے تشدد کیا تھا، ان کا نام ہم نے درج کیا ہے اور ہر ایک کا احتساب کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کان کھول کر سن لو، آپ دونوں کو میں نے اس لیے تعینات کیا تھا کہ آپ دونوں ایمان دار ہیں لیکن یہ ایمان داری نہیں ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر غیر قانونی چیزیں کریں،25 مئی کو آپ نے اپنے ملک کی نہتی عوام پر تشدد کروایا جس پر مجھے شدید رنج وغصہ ہے ،اگر اللہ نے چاہا تو ہم دوبارہ حکومت میں آکر ہر ایک کا احتساب کریں گے۔

Back to top button